About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

PhD open defenses at Department of Pakistan Studies

پی آر او نمبر337/20، مورخہ 20-11-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ پاکستان سٹڈیز کے پی ایچ ڈی سکالرزعلی اسد اللہ، ساجد حسین، محمد بہر خان اور گلزار احمد کے تحقیقی مقالوں کے اوپن ڈیفنسز 25نومبر 2020ء صبح  10:00بجے شعبہ پاکستان سٹڈیز، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوں گے۔ پی ایچ ڈی سکالرزعلی اسد اللہ اور ساجد حسین نے اپنے تحقیقی مقالات پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، چیئر مین شعبہ پاکستان سٹڈیز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیے جبکہ محمد بہر خان نے اپنا تحقیقی مقالہ ڈاکٹر محمد اکبر ملک، شعبہ مطالعہ پاکستان اور گلزار حمد نے اپنا تحقیقی مقالہ ڈاکٹر محمد خورشید، شعبہ مطالعہ پاکستان، اسلامیہ یونیورسٹی  بہاول پور کے زیر نگرانی مکمل کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرحامد رضا صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر، گورنمنٹ صادق کایجرٹن کالج بہاول پور، پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین، شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی خیر پور سندھ، ڈاکٹر عبدالرشید خان بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور ڈاکٹر شاہد حسن رضوی، سابق چیئر مین شعبہ تاریخ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.