About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

PhD open defense Department of Islamic Studies, IUB

پی آر او نمبر 23/43
مورخہ 01.02.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ علوم اسلامیہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے پی ایچ ڈی سکالرزعمر بلال ساجد اور حافظ محمد ارشد حبیب کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس 03 فروری 2023ء، 10 بجے، شعبہ علوم اسلامیہ، بغدا د الجدید کیمپس میں منعقد ہوں گے۔ مذکورہ سکالرز نے اپنے تحقیقی مقالے جات ڈاکٹرعبدالغفار چیئرمین شعبہ فقہ و شریعہ، اسلامیہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد عبداللہ، ڈائریکٹر حمید اللہ چیئر، پنجاب یونیورسٹی لاہور، ڈاکٹر عبدال لمجید، شعبہ علوم اسلامیہ، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز، شیخ زید اسلامک سنٹر پنجاب یونیورسٹی لاہور اور پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس، شعبہ علوم اسلامیہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.