پی آر او نمبر331/20، مورخہ 18-11-2020 پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ کیمسٹری کے پی ایچ ڈی سکالر محمد عمر فاروق کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس23نومبر 2020ء صج 10:00بجے شعبہ کیمسٹری ، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالرمحمد عمر فاروق نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان"Appilcations of Crystal Engineering and X-rays Charge Density Methods to new class of Co-Crystal of anti-Malarial Drug Phrimethamine": ڈاکٹر مقصود احمد،پروفیسر، شعبہ کیمسٹری، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ ڈاکٹرطارق محمود انصاری،پروفیسر،انسیٹیوٹ آف کیمسٹری، بہا ء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان،ڈاکٹر محمد عمران، اسسٹنٹ پروفیسر، انسیٹیوٹ آف کیمسٹری، یونیورسٹی آف پنجاب لاہور بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔