Upcoming Events

PhD Open Defense at Political Science Department

پی آر او نمبر154/20، مورخہ 23-7-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ پولیٹیکل سائنس کے پی ایچ ڈی سکالر محمد ابراہیم کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس27جولائی 2020ء دن 12:00بجے شعبہ پولیٹیکل سائنس،بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالرمحمد ابراہیم نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "The Dynamic of Democratization: A Cas Study of Pakistan (2008-2015)"پروفیسر ڈاکٹررضیہ مسرت، سابقہ چیئر پرسن شعبہ پولیٹیکل سائنس،، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد، شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز،لاہور گیریزن یونیورسٹی، لاہور اور پروفیسر ڈاکٹر امیر علی چانڈیو، چیئر مین شعبہ پولیٹیکل سائنس، شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی خیر پوربطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔