پی آر او نمبر332/20، مورخہ 18-11-2020 پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ فزکس کی پی ایچ ڈی سکالرسعدیہ ملک کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس20نومبر 2020ء صج 10:00بجے شعبہ فزکس ، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالرسعدیہ ملک نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان"Early Tumor Detection with High Resolution Microscopy Based on Molecular Biomarker": ڈاکٹرحفیظ اللہ،ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ فزکس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ ڈاکٹرصباء سعید،پروفیسر،شعبہ فزکس، گورنمنٹ صادق کالج و ومن یونیورسٹی بہاولپور،ڈاکٹر محمدحمادعزیز، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ فزکس، کامسٹز انسیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔