پی آر او نمبر150/20، مورخہ 20-7-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ فزکس کے پی ایچ ڈی سکالرسلمان محمود کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس23جولائی 2020ء بروز جمعرات10:00بجے صبح شعبہ فزکس، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالرسلمان محمود نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "First Principles Study of Novel Ceramic Materials" ڈاکٹر الطاف حسین، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ فزکس،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ڈاکٹر محمد شکیل شعبہ فزکس، حافظ حیات کیمپس یونیورسٹی آف گجرات اور ڈاکٹر محمد عیسیٰ خان، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ فزکس یونیورسٹی آف گجرات بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔