PhD scholar Muhammad Raza Rehman open defense to be held on 1.2..2020 at Physics Department
پی آر او نمبر25/20، مورخہ 29-01-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ فزکس کے پی ایچ ڈی سکالرمحمد رضا الرحمن کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس 1فروری 2020ء بروزہفتہ 10:00بجے صبح، شعبہ فزکس، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالرمحمد رضا الرحمن نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "First Principle Calculations of the Physical Properties of Cubic Perovskite Materials (Theoretical Analysis)" ،پروفیسر ڈاکٹر شیخ آفتاب احمد شعبہ فارمیسی،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ڈاکٹر محمد راشد شعبہ فزکس کامسٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور ڈاکٹر عمران شعبہ فزکس، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اس موقع پر بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالر زکو شرکت کی دعوت عام ہے۔