Muhammad Kashif Sharif PhD scholar open defense to be held on 24.1.2020 at Physics Department, BJC
پی آر او نمبر 18/2020 ،مورخہ:2020-01-22 پبلک ریلیشنز آفس ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاول پور (پ ر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ فزکس کے پی ایچ ڈی سکالرمحمد کاشف شریف کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس 24جنوری 2020ء 10 بجے صبح کانفرنس روم ،شعبہ فزکس ،بغداد کیمپس بہاول پور میں منعقد ہوگا۔پی ایچ ڈی سکالر محمد کاشف شریف نے اپناتحقیقی مقالہ بعنوان:
“Fabrication and Characterization of Hafnium and Gallium Doped BifeO _3 Multferraic Nanomaterials”
ڈاکٹر محمد اظہر خان اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے زیرِ نگرانی مکمل کیا۔پروفیسر ڈاکٹر مصباح الاسلام شعبہ فزکس بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان،پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس شعبہ فزکس ،علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد اس موقع پر بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ ،طلبہ وطالبات اور ایم فل/پی ایچ ڈی سکالرز کو شرکت کی دعوت عام ہے۔