Loading…

PhD Open Defense at Pharmacy Department

Jan 21, 2020

PhD Open Defense at Pharmacy Department

پی آر او نمبر18/20، مورخہ 21-01-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ فارمیسی کے پی ایچ ڈی سکالر عرفان بشیر کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس 25جنوری 2020ء بروزہفتہ 12:00بجے سہ پہر کانفرنس روم، شعبہ فارمیسی، خواجہ فرید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالرعرفان بشیر نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "Evaluation of  interventional role of pharmacist in the control and rehabilitation of drug addiction in Punjab Province"پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد سابق ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ڈاکٹر سائرہ اظہر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، کالج آف فارمیسی، یونیورسٹی آف سرگودھااور ڈاکٹر فواد رسول، چیئر مین شعبہ فارمیسی پریکٹس، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اس موقع پر بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالر زکو شرکت کی دعوت عام ہے۔