Phd Scholar Muhammad Naeem Javed open defense to be held on 07.01.2020 at conference Room, Faculty of Islamic Learning, BJC
پی آر او نمبر06/20، مورخہ 06-01-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ میڈیا سٹڈیز کے پی ایچ ڈی سکالر محمد نعیم جاوید کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس 07جنوری 2020ء بروز منگل 11:00بجے صبح کانفرنس روم، فیکلٹی آف اسلامک لرننگ بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر محمد نعیم جاویدنے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "Climate Change in Pakistan and Role of Print Media. A comparative studey of daily the Nation, The News, Nawa-e-Waqt and Jang"ڈاکٹر عبدالواجد خان،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ میڈیاسٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ڈاکٹر زاہد یوسف، چیئرمین سنٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز، یونیورسٹی آف گجرات اور ڈاکٹرافر افتخار، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ماس کیمونیکیشن لاہور بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالر زکو شرکت کی دعوت عام ہے۔