پی آر او نمبر48/20، مورخہ 17-02-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ ریاضی کے پی ایچ ڈی سکالر فیاض حسین کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس 21فروری 2020ء بروزجمعہ 10:00بجے دن شعبہ ریاضی، فیکلٹی آف سائنس، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالرفیاض حسین نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "Symmetries of Some Spacetimes in f(R) Theories of Gravity" ڈاکٹرمحمد رمضان اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ ریاضی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحمن کاشف، سعبہ ریاضی، کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد اور ڈاکٹرز عیم الحق بھٹی شعبہ ریاضی یونیورسٹی آف پنجاب لاہور بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالر زکو شرکت کی دعوت عام ہے۔