Upcoming Events

PhD Open Defenses at Education Department

پی آر او نمبر156/20، مورخہ 24-7-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ ایجوکیشن کی پی ایچ ڈی سکالرمسرت جہاں کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس27جولائی 2020ء دن 01:00بجے شعبہ ایجوکیشن،بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالرمسرت جہاں نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان

"Causes of Low Academic Achievement among Higher Secondary School Students in District Bahawalpur"

پروفیسر ڈاکٹر اختر علی ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد دلشاد، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ ایجوکیشن، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور پروفیسر ڈاکٹر عمر علی خان، چیئر مین شعبہ ایجوکیشن، پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔ 

پی آر او نمبر157/20، مورخہ 24-7-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ ایجوکیشن کے پی ایچ ڈی سکالرمحمد عتیق کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس27جولائی 2020ء صبح 10:00بجے شعبہ ایجوکیشن،بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالرمحمد عتیق نے اپنا تحقیقی مقالہ پروفیسر ڈاکٹر اختر علی ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر محمد سرور، ڈائریکٹر کیو ای سی، یونیورسٹی آف سرگودھااور ڈاکٹر شفقت حسین، چیئر مین شعبہ ایجوکیشن، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے
۔