پی ار آو نمبر608/21مورخہ20.10.2021 پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورشعبہ سرائیکی کے پی ایچ ڈی سکالرایاز احمد رند کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس21اکتوبر2021ء دوپہر2:00بجے شعبہ سرائیکی بغدادلجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر نے اپناتحقیقی مقالہ ڈاکٹرسیدصفدر حسین، شعبہ سرائیکی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ اس موقع پرپروفیسرڈاکتر ممتاز خان کیانی،ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹڈی سینٹر،بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان اور ڈاکٹر خالد اقبال،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ سرائیکی،بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔