
PhD Scholar Marya Aziz
پی آر او نمبر 22/50مورخہ31.1.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کی پی ایچ ڈی سکالرماریہ عزیزکے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس 01فروری 2022ء صج 10بجے شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری،خواجہ فرید کیمپس،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منعقد ہو گا۔ مذکورہ پی ایچ ڈی سکالر نے اپنا تحقیقی مقالہ پروفیسرڈاکٹرسعیداحمد،چئیرمین شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری،خواجہ فرید کیمپس دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر بشیراحمد چوہدری،چئیرمین فیکلٹی آف فارمیسی بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان اور پروفیسر ڈاکٹرمحمد عزیرفیکلٹی آف فارماسیوٹیکل کیمسٹری بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان،بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔