PhD Scholar Hafiz Ubaid ur Reham and Muhammad Bilal
پی آر او نمبر 43/22مورخہ25.1.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ اسلامک اسٹڈیز، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے پی ایچ ڈی سکالرزحافظ عبید الرحمن اور محمد بلال کے تحقیقی مقالات کا اوپن ڈیفنس 26اور 28جنوری 2022ء صج 10بجے کانفرنس روم فیکلٹی آف اسلامک لرننگ بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوں گے۔ مذکورہ پی ایچ ڈی سکالر زنے اپنے تحقیقی مقالات ڈاکٹرضیا ء الرحمن ،چیئرمین شعبہ قرآنک سٹڈیز،دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیے۔ اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر اشتیاق گوندل، شیخ زید اسلامک سنٹر یونیورسٹی آف دی پنجاب لاہور، پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر لغاری، چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ، غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہوم، منیٹیز، یونیورسٹی آف ملاکنڈ چک دراہ اور ڈاکٹر سید عبد الغفاری بخاری، شعبہ علوم اسلامیہ، یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز اسلام آباد بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔