
PhD scholar Rizwan Rasheed
پی آر او نمبر 21/753مورخہ29.12.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ علوم اسلامیہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے پی ایچ ڈی سکالر رضوان رشید کے تحقیقی مقالہ کا اوپن ڈیفنس 30 دسمبر 2021ء صبح 10 بجے فیکلٹی آف اسلامک لرننگ میں منعقد ہو گا۔ مذکورہ پی ایچ ڈی سکالر نے اپنا تحقیقی مقالہ ڈاکٹر محمد سعید شیخ، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ قرآنک اسٹڈیز، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب، چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ پروین، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز، پنجاب یونیورسٹی لاہور بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔
