PhD Scholar Muhammad Akram Shaker
پی ار آو نمبر 612/21مورخہ21.10.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورشعبہ ایجوکیشن کے پی ایچ ڈی سکالرمحمد اکرم شاکرکے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس22اکتوبر2021ء دوپہر3.00 بجے شعبہ ایجوکیشن بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر زنے اپنا تحقیقی مقالہ ڈاکٹر محمد جاوید، شعبہ ایجوکیشن، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹرعمر علی خان، چیئرمین شعبہ ایجوکیشن قرطبہ یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈاکٹر محمد ایوب بزدار شعبہ ایجوکیشن، جی سی یونیورسٹی فیصل آبادبطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔