PhD Scholor Toheed Qamar
پی آر او نمبر 356/21،مورخہ10/06/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورشعبہ ایجوکیشن کے پی ایچ ڈی سکالرتوحیدقمر کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس12جون2021ء صج11 بجے شعبہ ایجوکیشن، بغدادالجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر نے اپناتحقیقی مقالہ ڈاکٹرمحمدجاوید،چئیر مین شعبہ لینگوئج ایجوکیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹرعمرعلی خان،چئیرمین شعبہ ایجوکیشن،پریسٹن یونیورسٹی کوہاٹ اور ڈاکٹرمحمد دلشاد،ایسوسی ایٹ پروفیسرشعبہ ایجوکیشن بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔