PhD Scholar Muhammad Iftikhar Bakht
پی ار آو نمبر 173/21،مورخہ14/04/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورشعبہ ایجوکیشن کے پی ایچ دی سکالرمحمد افتخار بخت کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس16اپریل 2021ء دوپہر3بجے شعبہ ایجوکیشن بغدادالجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر نے اپناتحقیقی مقالہ ڈاکٹرعابدشہزاد، شعبہ ایجوکیشن، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر خالد خورشید، پروفیسر آف ایجوکیشن، شعبہ ایجوکیشن بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان اور پروفیسر ڈاکٹر نبی بخش جمانی، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن، انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔