Upcoming Events

PhD Open Defense at Chemistry Department

پی آر او نمبر 115/20،مورخہ22جون 2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
 اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ کیمسٹری کی پی ایچ ڈی سکالرز صائمہ خان اور مہرین مختار کا آن لائن اوپن ڈیفنس 24جون 2020بروز بدھ صبح 12بجے شعبہ کیمسٹری، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہو گا۔صائمہ خان نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "Isolation of secondary metabolites of berberies calliobotrys caragana ambigua and vincetoxicum stocksii"جبکہ مہرین مختار نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان  "Structure elucidation and biological evaluation of secondary metabolites isolated form solanum surattense and heliotropium dasycarpum" پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم شعبہ کیمسٹری، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ دونوں سکالرز کے اوپن ڈیفنس میں ڈاکٹر عزیز الرحمن،پروفیسر اور ڈاکٹر اطہر عباسی، پروفیسر کیمسٹری جی سی یونیورسٹی لاہور بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالر زکو شرکت کی دعوت عام ہے۔