About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Parents-teachers meeting organized by Department of Tourism and Hospitality Management, IUB

پی آر او نمبر 391 /23
مورخہ 25.09.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلیٹی مینجمنٹ کے زیرا ہتمام والدین، اساتذہ اور طلباء وطالبات کے درمیان باہمی ہم آہنگی، بہتر معیار تعلیم اور طلباء وطالبات کی کردار سازی سے متعلق گفتگو کے لیے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر شکیل سرور چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ٹورازم اینڈ ہا سپیٹلیٹی مینجمنٹ اور فیکلٹی ممبران نے ڈگری کے مقاصد، کیریئر کے امکانات اور اس ڈگری حاصل کرنے کے دوران اور اس کے بعد ممکنہ کاروباری مواقع کا اشتراک کیا۔ فیکلٹی ممبران نے طلباء وطالبات اور ان کے والدین کے سوالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر موجود والدین نے جامعہ میں بہترین تعلیمی ماحول کو سراہتے ہوئے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے اجلاس باقاعدگی سے ہونے چاہئیں۔

 

ptm at DTHM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.