About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Pakistan Veterinary Medical Council Delegation visit IUB

پی آر او نمبر150/21، مورخہ 31-03-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا کہ فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ویٹرنری کے شعبہ میں معیاری تدریس و تحقیق کے ساتھ ساتھ علاقے میں لائیو سٹاک اور ڈیری کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کی جائزہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالدمحمود بھی موجود تھے۔ وفد کے ارکان کو ویٹرنری فیکلٹی میں جاری تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا۔ وفد کے ارکان نے ویٹرنری فیکلٹی کی ترقی، نئے شعبوں کے اضافے اور اساتذہ اور محققین کے اضافے کو سراہا۔

WhatsApp Image 2021-03-31 at 3.24.40 PM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.