About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

On the occasion of World Poetry Day, a conversation was organized on the theme of modern era and poetry organized by IUB

پی آر او نمبر: 23/121
مورخہ 22/3/23
ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
شاعری کے عالمی دن کی مناسبت سے آئی یو بی لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام جدید عہد اور شاعری کے عنوان پرایک مکالمے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں نامور افسانہ نگار، مصنف اور مجسٹریٹ نئیر مصطفی اور معروف شاعر اظہر فراغ  مہمان خصوصی تھے، جنھوں نے نہایت پر مغز گفتگو کی اوت جدید عہد کے نئے رجحانات اور امکانات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ بعد ازاں اظہر فراغ کی صدارت میں ایک مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جس کی نظامت کو ایڈوائزر الطاف ملک نے کی اور لٹریری سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ اور مقامی شعرا نے بھرپور شرکت کی۔ مقامی شعرا  میں عاطف نصیر، پارس مزاری، اسد تسکین، عمران فہم، ارسل صدیقی شامل تھے، جبکہ طلبہ میں مبشر رحمان بھٹہ، عبداللہ نشاط، جام شہزاد، شہباز مذنب، دانش درانی اور احمد سعید نے حصہ لیا۔

 

poetry day urdu

 

 


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.