About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Notification about Special Summer Semester at the IUB

ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی میں جاری اسپیشل سمر سیمسٹر کو خزاں سیمسٹر 2023 میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سمر سیمسٹر کی ادا کردہ  فیس خزاں سیمسٹر کی فیس تصور ہو گی۔ یونیورسٹی میں تمام کلاسز سیمسٹر بریک کے باعث 7 اگست تا 25 اگست بند رہیں گی۔ خزاں سیمسٹر 2023 کی بقیہ کلاسز کا باقاعدہ آغاز 26 اگست سے ہوگا جبکہ فائنل ٹرم امتحانات 25 ستمبر 2023 سے ہوں گے۔ بی ایس کے پانچویں اور آٹھویں سیمسٹر اور ایم فل و پی ایچ ڈی کے دوسرے،  تیسرے اور چوتھے سیمسٹرز کا  3 مہینے دورانیے کا سیمسٹر بریک 3 اکتوبر 2023 سے شروع ہو گا ۔ بی ایس کے پانچویں اور ایم فل و پی ایچ ڈی کے تیسرے اور چوتھسیمسٹرز کی  باقاعدہ کلاسز اور ہم نصابی سرگرمیاں سیمسٹر 2024 کیساتھ شروع ہوں گی۔ جبکہ باقی سیمسٹرز کی کلاسز شیڈول کے مطابق 15 ستمبر 2023 سے شروع ہوں گی۔ سمر سیمسٹر میں ریپیٹ و امپروو اور ایڈوانس کورسز ہائرایجوکیشن کمیشن کی سمر سیمسٹر پالیسی کے مطابق جاری رہیں گے ۔سمر سیمسٹر کے دوران پڑھائے جانیوالے کورسز خزاں سیمسٹر میں تبدیل کر کے اسپیشل پارٹ ٹائم کورسز  تصور ہوں گے۔

Click the below link to view the notification

Special Summer Semester notification

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.