About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Mehfil-e-mushaira was organized under the name Dam-e-Khayal in IUB Rahim Yar Khan Campus

پی آر او نمبر 23/134
مورخہ 27/3/2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور 
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رحیم یار خان کیمپس کے رائٹرز کلب اور لٹریری سوسائٹی کے اشتراک سے دامِ خیال کے نام سے مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ مشاعرے کی صدارت کا سہرا جنابِ اجمل فرید کے سر رہا۔ مشاعرہ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شعراء کی شرکت نے محفل کو چار چاند لگائے جس میں عمیر نجمی، مژدم خان شامل تھے۔ مشاعرہ میں نظامت کے فرائض پرفیسر شہباز نیر نے ادا کیے۔ مقامی شعراء میں ناصر، خاور اسد ، مرزا فیصل، اظہر عروج، طارق امین یازر، اور نوجوان شعراء میں شہباز مہتر، مبین دھریجو، اسماعیل خان سرکش، عمران بشیر، امیر حمزہ، ملک عمر اور اس کے علاوہ قمر بشیر ایڈوائزر لٹریری سوسائٹی و رائیٹرز کلب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رحیم یار خان کیمپس نے بھی اپنا کلام سنایا۔ مشاعرہ میں یونیورسٹی کے سخن ور طلباء و طالبات نے بھی اپنا کلام پیش کیا جس میں محراب منیر(شعبہ اردو)، احمد سلیمان (شعبہ بی بی اے)، اقصیٰ خان (شعبہ انگلش)، طوبیٰ نعیم (شعبہ زو لوجی)، شان سہو(شعبہ ایجوکیشن)، زید خان(شعبہ بی بی اے)، محسن فریاد(شعبہ آئی ٹی)، محمد شاذ(شعبہ اردو) اور نعیم عباس (شعبہ اردو)  شامل تھے۔

 

ryk mehfil mushaira
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.