Latest News

Meeting of Second Annual Literary and Cultural Festival BLCF-2021

PRO No. 82/PR

Date: 18/02/2021

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

 

Preparations for the second annual Literary and Cultural Festival BLCF-2021 have started at Islamia University of Bahawalpur. In this regard, a meeting was held under the chairmanship of Syed Tabish Alwari, former parliamentarian, writer and poet and Chairman of Bahawalpur Literary and Cultural Festival Committee. The meeting was attended by Ms. Shehla Ehsan Malik, Chairperson Parks and Horticulture Authority, Muneeb Malik, Vice President, Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry, Ms. Mehak Malik, Deputy Manager Marketing DHA Bahawalpur, Prof. Dr. Shahid Hassan Rizvi, senior teachers and officers. Syed Tabish Alwari in his address said that Islamia University of Bahawalpur under the leadership of Vice Chancellor Engineer Prof. Dr. Athar Mahboob has established a new tradition by organizing literary and cultural festivals in Pakistani universities. The event is now an annual event. "Literature and culture have a deep connection with education," he said. Universities around the world are launching a new educational revolution by combining modern science with literature and culture. Jamia Islamia Bahawalpur is also moving fast towards the same destination where the number of students has increased from 13,000 to 40,000 in a short span of time due to recent measures. The number of teaching departments has doubled and Islamia University Bahawalpur has also joined the world rankings. He said that the opening and closing ceremonies of the literary and cultural festival would be held in a splendid manner and the media alumni of Jamia Islamia would be included to make the field of publicity more effective. This time a separate event will also be organized for female students and women. A large industrial and commercial exhibition and flower show will be held on the occasion with the participation of local authorities. According to the Vice Chancellor's vision, all the important sections of the society besides the universities and educational institutions of the region, government and business institutions and literary organizations will be fully involved in this Literary and Cultural Festival. Prof. Dr. Rubina Rafique, Prof. Dr. Rubina Bhatti, Prof. Dr. Aftab Hussain Gilani, Prof. Dr. Sajjad Ahmed Paracha, Prof. Dr. Abdul Wajid Khan, Prof. Dr. Muhammad Ayub Jajja, Prof. Dr. Irshad Hussain, Prof. Dr. Asadullah Madani, Dr. Muhammad Shehzad were present on the occasion. Dr. Asif Naveed Ranjha, Dr. Naveed Aslam Malghani, Dr. Saeed Ahmed, Shahzad Ahmed Khalid, Farjad Ahmed Faiz and Agha Sadaf Mehdi gave briefings on various events and arrangements.

BLCF 2021 meeting

پی آر او نمبر80/21، مورخہ 17-02-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں دوسرے سالانہ ادبی وثقافتی میلے BLCF-2021کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ اس سلسلے میں سید تابش الوری سابق پارلیمنٹرین، ادیب اور شاعر وچیئر مین بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹول کمیٹی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محترمہ شہلا احسان ملک چیئر پرسن پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی،منیب ملک وائس پریذیڈنٹ بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، محترمہ مہک ملک، ڈپٹی منیجر مارکیٹنگ ڈی ایچ اے بہاول پور، پروفیسر ڈاکٹر شاہد حسن رضوی، سینئر اساتذہ کرام اور آفیسرز شریک ہوئے۔ سید تابش الوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبو ب کی سربراہی میں جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے پاکستانی جامعات میں ادبی اور ثقافتی میلے کا اہتمام کر کے ایک نئی روایت قائم کی ہے۔ اس ایونٹ کو اب ایک سالانہ تقریب کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادب اور ثقافت کا تعلیم سے گہرا رشتہ ہے۔ دنیا بھر میں جامعات ادب وثقافت کے ساتھ جدید علوم کو ہم آہنگ کر کے ایک نیا تعلیمی انقلاب برپا کر رہی ہیں۔ جامعہ اسلامیہ بہاول پور بھی اسی منزل کی جانب تیزی سے گامزن ہے جہاں پر ہونے والے حالیہ اقدامات کی بدولت طلباء وطالبات کی تعداد مختصر عرصے میں 13ہزار سے بڑھ کر 40ہزار ہو گئی ہے۔ تدریسی شعبوں کی تعداد دوگنا ہو گئی ہے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور عالمی رینکنگ میں بھی شامل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادبی اور ثقافتی میلے کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات شاندار انداز میں منعقد کی جائیں گی اور تشہیر کے شعبے کو موثر بنانے کے لیے جامعہ اسلامیہ کی میڈیا ایلومنائی کو شامل کیا جائیگا۔قومی سطح کے تقریبی مقابلے منعقد ہوں گے۔ اس مرتبہ طالبات اور خواتین کے لیے ایک الگ تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایک بڑی صنعتی وتجارتی نمائش اور پھولوں کی نمائش منعقد ہو گی جس میں مقامی اِدارے شریک ہوں گے۔ وائس چانسلر کے وژن کے مطابق علاقے کی جامعات اور تعلیمی اِداروں، سرکاری اور تجارتی اِداروں اور ادبی تنظیموں کے علاوہ معاشرے کے تمام اہم طبقات کو اس لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول میں بھرپور طریقے سے شریک کیا جائے گا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ رفیق، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد پراچہ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب ججہ، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین، پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی، ڈاکٹر محمد شہزاد، ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، ڈاکٹر نوید اسلم ملغانی، ڈاکٹر سعید احمد،، شہزاد احمد خالد،فرجاد احمدفیض اور آغا صدف مہدی نے مختلف ایونٹس اور انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔