About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Students and Teachers participate in Rally organized by District Government in connection with Kashmir Siege Day

پی آر او نمبر168/20، مورخہ 05-8-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ہدایت پر یوم استحصال کشمیر کے موقع پرجامعہ کے اساتذہ، طلباء وطالبات اور ملازمین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقد کی گئی خصوصی ریلی میں شرکت کی۔ طلباء وطالبات اساتذہ کی نگرانی میں عباسیہ کیمپس میں اکٹھے ہوئے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے اور شہدا ء کی قربانیوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ طلباء وطالبات نے مختلف بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے جذبہ حریت اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا تھا۔ بعدازاں شرکاء شہر کی مرکزی ریلی میں شامل ہو گئے۔

Kashmir Siege Day

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.