About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB staff and students expressed solidarity with Kashmiris on the occasion of Kashmir Siege Day 2022

PRO No.276/22,

Dated 05.08.2022

Public Relations Office,

The Islamia University of Bahawalpur

Bahawalpur (PR): On the occasion of Kashmir Siege Day, Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob said that the nation of Pakistan is protesting against the unconstitutional and oppressive law of India imposed on occupied Jammu and Kashmir on August 5, 2019. The abrogation of Article 370 is a move against UN resolutions on the right of self-determination, mutual agreements between India and Pakistan. Kashmiris have rejected this move based on coercive violence. The Islamia University of Bahawalpur has been celebrating Independence Day celebrations for the last three years in solidarity with Kashmiris. Prof. Dr. Naveed Akhtar, Pro Vice Chancellor, said that today is a day of sympathy and solidarity with Kashmiris. The Islamia University of Bahawalpur organizes special events in this regard and the enthusiasm of the students is a welcome sign. Dean Faculty of Law Prof. Dr. Aftab Hussain Gilani said that Kashmir is the aorta of Pakistan and no one hands over his aorta to the enemy. Prof. Dr. Moazzam Jameel Registrar said that the Indian government tried to turn the local population into a minority by forcefully transferring the non-local population to Kashmir, due to which there has been a lot of unrest, but despite all these atrocities, the spirit of Kashmiris is still strong. Dean Faculty of Social Sciences Prof. Dr. Rubina Bhatti said that the purpose of India's Modi government is to transfer the Indian citizens to Kashmir and give them the right to buy and sell property and vote and turn local population into minority. Government forces and people of Pakistan are all with Kashmiris and salute their spirit of freedom. Head of the Department of Political Science Professor Dr. Maswar Hussain Bukhari said that the freedom struggle of Kashmiris will never go in vain.

 

kashmir eng

 

 

پی آر او نمبر276/22 

مورخہ 05.08.2022

پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

بہاو ل پور (PR) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ ملت پاکستان 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر آئینی اور جابر قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی اقوام متحدہ کی حق خودارادیت کی قراردادوں، بھارت اور پاکستان کے باہمی معاہدوں کے خلاف اقدام ہے۔ کشمیریوں نے جبروتشدد پر مبنی اس اقدام کو رد کر دیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور گزشتہ تین برسوں سے جشن آزادی کی تقریبات کو کشمیریوں سے یکجہتی کے طور پر منا رہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر پرو وائس چانسلر نے کہا کہ آج کا دن کشمیریوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا دن ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے اس سلسلے میں خصوصی تقریبات کا انعقاد اور طلبا وطالبات کا جوش و خروش خوش آئند ہے۔ ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی شخص اپنی شہ رگ دشمن کے حوالے نہیں کرتا۔5 اگست 2019 کوبھارت نے جن آرٹیکلز کو ختم کرکے کشمیر میں اکثریت منتقل کرنے کی نا پاک جسارت کی ہے وہ اس میں کبھی کامیاب نہ ہوگا۔ پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل رجسٹرار نے کہا کہ بھارتی سرکار نے زبردستی غیرمقامی آبادی کو کشمیر میں منتقل کرکے مقامی آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے وہاں بہت زیادہ بدامنی ہو گئی ہے لیکن ان تمام مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت و آزادی ختم نہ کیا جاسکا۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹرروبینہ بھٹی نے کہا کہ بھارت کی مودی سرکاردراصل کشمیر میں بھارت کی اکثریت کو منتقل کرنے اور انہیں وہاں جائداد خریدنے اور بیچنے اور ووٹ ڈالنے کا حق دینے کا مقصد وہاں مستقبل میں بھارتی اکثریت کو کشمیریوں پر مسلط کرنا ہے۔ پاکستان کی حکومت افواج اور عوام سب کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کے جذبہ حریت و آزادی کو سلام کرتے ہیں۔ سربراہ شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر مصور بخاری نے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کبھی رائیگاں نہ جائے گی۔ انشاء اللہ کشمیری ضرور ایک دن بھارتی جبروتشدد سے آزادی حاصل کریں گے۔

 

Kashmir urdu

© 2021 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.