About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Sports Society organizing International Sports Quiz Series

پی آر او نمبر 218/21،مورخہ18/05/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
سپورٹس سوسائٹی،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے انٹرنیشنل سپورٹس کوئزسیریز2021کاآغاز کردیا۔پروفیسرڈاکٹرآفتاب حسین گیلانی،ایڈوائزرسپورٹس سوسائٹی کے مطابق کوویڈ-19کے دنوں میں ذہنی و جسمانی چستی ضروری ہو گئی ہے تاکہ ہماری سرگرمیاں صحت مندانہ اور فعال رہیں۔اس کوئز سیریز کا مقصدطلباء کواس وباء کے دنوں میں ذہنی طور پر مضبوط اورتعلیمی سرگرمیوں کی طرف مشغول رکھنااوراس کے علاوہ کھیل،کھیلوں کی ضرورت اور کھیلوں میں تاریخ رقم کرنے والوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔کوویڈ19-کے دوران جسمانی فٹنس کو کس طرح برقرار رکھا جا سکتا ہے اور کون سی انڈور گیمز ہیں جو آپ کو ذہنی اور جسمانی طور پر مصروف رکھ سکتی ہیں۔ اس سیریز کے تحت کروائے گئے پہلے سیشن میں ملکی وغیرملکی طلباؤطالبات نے بھرپور شرکت کی،جبکہ اس سیریز کے تحت ہرماہ  سیشنزمنعقدکروائے جائیں گے جس میں دنیابھرسے لوگ حصہ لے سکیں گے۔نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے کی سوشل  میڈیاودیگرذرائع سے خصوصی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور سرٹیفیکیٹس ودیگر انعامات سے بھی نوازا جائے گا

WhatsApp Image 2021-05-18 at 4.33.18 AM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.