About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Promotes The Tourism

پی آر او نمبر 223/21،مورخہ22/05/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف پرووائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے گزشتہ دو برس میں سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔یونیورسٹی میں شعبہ ٹورازم مینجمنٹ اور سیاحت کے دیرپا فروغ کے لیے ٹورازم ڈائریکٹوریٹ کا قیام جنوبی پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کا عکاس ہے۔ پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نے ان خیالات کا اظہار یونیسکوسے وابستہ میڈیا ٹیم کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، ڈین فیکلٹی آف لاء، ڈاکٹر عمران رشید، چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی دوست، ڈاکٹر محمد عبداللہ، ڈائریکٹر آئی یو بی بائیو ڈ روسٹی پارک،ماریہ فرجاد، پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، ڈاکٹر شاہد حسن رضوی، سابق پروفیسر شعبہ تاریخ، شہزاد احمد خالد، ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشن، سلمان قریشی، ڈائریکٹر آئی یو بی دوست، فرجاد فیض، لیکچراربھی موجود تھے۔ پرو وائس چانسلر نے کہا کہ حکومت پنجاب اور یونیسکو کے اشتراک سے پنجاب ٹورازم اور معاشی ترقی پر دستاویزی فلم کی تیاری انتہائی خوش آئند ہے اور جامعہ اسلامیہ اس سلسلے میں بھر پور تعاون کریگی۔ 

UNESCO team visit IUB

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.