About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Press Release(Women Peace League Trophy Ceremony)

PRO No. 177/19
Dated 11-10-2019
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur

Women Peace League, a cricket event of female students belonging to universities of Southern Punjab began at the Islamia University of Bahawalpur today. Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor and Ali Khan Tareen, President Grassroots Cricket Limited unveil the Women Peace League Trophy on this occasion. The Vice Chancellor praised the organizers for initiating a healthy activity for female students and hope that the event will inculcate leadership qualities of athletes. Ali Khan Tareen said that as many as 8 women cricket teams are participating in the peace league which will boost sports talent in the region. Meanwhile, IUB Rohi defeated IUB Challengers with 8 wickets.

Unveilling of Women Peace League Trophy Ceremony 2

Unveilling of Women Peace League Trophy Ceremony

پی آر او نمبر177/19، مورخہ 11-10-2019

پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام ویمن پیس لیگ کا آغاز عباسیہ کیمپس میں ہو گیا ہے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلراور علی خان ترین، صدر گراس روٹ کرکٹ پرائیوٹ لمیٹڈ اور سربراہ ملتان سلطان ٹیم نے ویمن پیس لیگ ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس موقع پرانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اس کرکٹ لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے۔  انہوں نے میچ میں حصہ لینے والی دونوں ٹیموں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد یہ طالبات عملی زندگی میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے کی ترقی اور بھلائی کا باعث بنیں گی۔ علی خان ترین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس لیگ کا مقصد پاکستان اور بالخصوص جنوبی پنجاب میں کھیلوں کے میدان میں خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس مقصد کے لیے جنوبی پنجاب کی چار جامعات میں خواتین ٹیمیں تشکیل دے کر لیگ میچ کرائے جا رہے ہیں۔انہوں نے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کے تعاون اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔لودھرا ں پائلٹ پراجیکٹ کے تعاون سے ہونے والی ویمن پیس لیگ میں کل8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان، لودھراں اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ٹیمیں شامل ہیں۔افتتاحی میچ آئی یو بی چیلنجرز اور آئی یو بی 

روہی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو آئی یو بی روہی نے 8وکٹوں سے جیت لیا۔

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.