A grand sports event University Sports League Big 9 began at the Islamia University of Bahawalpur today. Provincial Minister Samiullah Chaudhary and Engr Prof Dr Athar Mahboob Vice Chancellor inaugurated the event participated by girls and boys sports teams from 9 universities of Punjab.
PRO No. 47/2020
Dated 13.2.2020
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
A grand sports event University Sports League Big 9 began at the Islamia University of Bahawalpur today. Provincial Minister Samiullah Chaudhary and Engr Prof Dr Athar Mahboob Vice Chancellor inaugurated the event participated by girls and boys sports teams from 9 universities of Punjab. The first cricket match between Islamia university of Bahawalpur and Government College University Faisalabad was taken by the host team by by 9 wickets. IUB team defeated Faisalabad team in basketball. In the Hockey match Islamia university of Bahawalpur team defeated University of Wah Cantt by 9 goals .

پی آر او نمبر47/20، مورخہ 13-02-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ ایک صحت مند معاشرے کے لیے نہایت اہم ہے۔موجودہ حکومت نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لے مثبت اقدامات کررہی ہے۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی سپورٹس لیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت مشعل راہ ہے جنہوں نے اپنے عظم اور صلاحیت سے ملک و ملت کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور کھیلوں کے شعبے میں زرخیز خطہ رہا ہے اور یہاں عالمی سطح کے کھلاڑی پیدا ہوئے۔صوبائی وزیر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں کھیلوں کی سرگرمیاں کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ یونیورسٹی سپورٹس لیگ کا بغداد الجدید کیمپس میں انعقاد ہزاروں طلبہ وطالبات کو کھیلوں کی جانب راغب کرے گا۔ سپورٹس کمپلیکس اور کرکٹ گراونڈ کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق نے بتایا کہ بگ 9یونیورسٹی سپورٹس لیگکے تحت پنجاب بھر کی نو جامعات اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں اور گرلز اور بوائز کے مابین ٹینس، والی بال، باسکٹ بال بیس بال اور کرکٹ کے مقابلے ہونگے۔

