Loading…

IUB Press Release (Seerat Un Nabi PBUH Seminar and Naat)

IUB Press Release (Seerat Un Nabi PBUH Seminar and Naat)
Nov 11, 2019

IUB Press Release (Seerat Un Nabi PBUH Seminar and Naat)

A series of seminars and Maafil-e-Naat is being held at the Islamia University of Bahawalpur in connection with the Holy month of Rabi-ul-Awal.

PRO No. 202/19
Dated 07-11-2019
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur 

A series of seminars and Maafil-e-Naat is being held at the Islamia University of Bahawalpur in connection with the Holy month of Rabi-ul-Awal. A grand seminar and Naat Khawani was held at Baghdad ul Jadeed Campus. Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor presided the seminar while Dr. Noor Ahmed Shahtaz, Director, Sheikh Zayed, Islamic Center, University of Karachi, and Member Council of Islamic Ideology delivered extensive lecture. The male and female students showing best performance in Interfaculty Naat Khawani Competitions rendered beautiful verses of naat in the ceremony. The Vice Chancellor said that the life of the Holy Prophet PBUH is the grand example for every human being to follow. The Holy Prophet PBUH preached Islam on the basis of his high quality character and announced his Prophet hood on the basis of his truthfulness and honesty, demanded evidence of this fact from the Quraish tribe which was duly approved by them. Due to his high quality character, the life of people of Arab land changed all together and those who used to bury their daughters alive now began to look after the birds in their nests. The guest speaker said that the first ever Wahi (divine revelation) begins with IQ’RA (read) and seeking of education for all Muslims was made the first priority and was ordered to travel upto China to fulfill their educational needs which was geographically very difficult as at that time Confucisim was spreading in that region. The speakers presented these views in a seminar held on the occasion of holy month of Rabi-ul-Awwal. They expressed the dignity of the Holy Prophet PBUH and said that the meaning of Muhammad PBUH is that who is praised again and again. The Holy Prophet PBUH for the first time ever eliminated the discrimination and ensured the supremacy of the merit. The Muslims got superiority over other nations due to education.

Seerat ul Nabi PBUH Seminar at IUB

پی آراونمبر202/19مورخہ 7.11.2019
پبلک ریلیشنز آفس،دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور
بہاول پور(پ)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں عید میلاد النبی ؐ  کی مناسبت سے ربیع الاول کے مبارک مہینے کی تقریبات جاری ہیں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر تمام فیکلٹیوں اور کیمپسز میں نعت خوانی اور سیرت النبی ؐ سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔نعت خوانی کی مرکزی تقریب اور سیمینار بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نور احمد شہتاز، ڈائریکٹر شیخ زید اسلامک سنٹر یونیورسٹی آف کراچی و ممبر اسلامک کونسل آف آئیڈیالوجی نے خصوصی طور پر خطاب کیا۔ انہوں نے سیرت طیبہ ؐ کی روشنی میں ایک صالح معاشرے کے خدوکال بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت پاک عالمگیر، آفاقی، جامع اور مکمل ہے۔ نبی پاک حضرت محمد مصطفی  ﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے آپ  ﷺکی تعلیمات کو ہر شخص اور ہر زمانے کے لیے مشعلِ راہ قرار دیااور اساتذہ اور طلبہ وطالبات کے قلوب واذہان کو حضور اکرم  ﷺ کے ارشادات سے منور کیا۔ ان کے خطبے کا مرکزی نقطہ آنحضرؐت کی ذاتِ مبارکہ تھی اور اس حوالے سے بھی اہم ترین بات کائنات میں آنحضرؐت کی مرکزیت تھی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ ہم اُسوہ حسنہ کی پیروی کر کے دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں اور اسلام کی صحیح تعلیمات پر عمل کر کے اپنے آپ کو دنیا وآخرت میں سرخرو کر سکتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حصول علم کادرس دیا۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے آپ کو تحصیل علم کے لیے وقف کر دیں کیونکہ یہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔ مہمان مقرر نے شانِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا اسمِ گرامی محمدصلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے معنی بار بار تعریف کیے جانے کے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی شان میں اس طرح کی محفلوں کا انعقاد انتہائی قابلِ تعریف امر ہے۔شاعر مشرق علامہ اقبال نے اسی بنیاد پرکہا کہ”قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کر دے، دہر میں اسمِ محمد سے اُجالا کردے“۔ حضورصلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے تاریخ انسانی میں پہلی بار نسلی امتیاز کی نفی کی اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا۔ ہماری بھلائی بھی اسی میں ہے کہ تمام فرقوں میں موجود مثبت پہلوؤں کو اُجاگر کریں اور بطور اُمت اتحاد کو اپنی طاقت بناتے ہوئے امن وسلامتی کے علمبردار بنیں۔چیئر پرسن شعبہ عربی پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے اس مبارک مہینے کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا احوال پیش کیا۔ اس موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے نعت خوانی میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو توصیفی اسناد عطا کیں۔تقریب میں ملک حبیب اللہ بھٹہ، نصیر احمد ناصر صدر پریس کلب، اسلام ضمیرسینئر صحافی اور دیگر معززین، اساتذہ کرام اور طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ربیع الا ول کے سلسلے میں یونیورسٹی کے عباسیہ کیمپس، خواجہ فرید کیمپس اور بغداد الجد ید کیمپس میں چراغاں کا اہتمام کیا جائے گا۔

Seerat Seminar 1

Seerat Seminar 2