Phd Scholar Irfan Aslam open defense to be held on 08.02.202 at Pharmacy Department
پی آر او نمبر42/20، مورخہ 06-02-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ فارمیسی کے پی ایچ ڈی سکالر عرفان اسلم کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس 8فروری 2020ء بروزہفتہ 10:00بجے دن کانفرنس روم، شعبہ فارمیسی، خواجہ فرید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالرعرفان اسلم نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "Cosmeceutical Studies of Different Topical Formulations Containing Natural Phenolic Extract From Ficus Religiosa"پروفیسر ڈاکٹرنوید اختر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ڈاکٹر سہیل ارشد، ایسوسی ایٹ پروفیسر، فیکلٹی آف فارمیسی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور پروفیسر ڈاکٹر نثار حسین شاہ، چیئرمین شعبہ فارمیوسیٹکس، فیکلٹی آ ف فارمیسی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اس موقع پر بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالر زکو شرکت کی دعوت عام ہے۔