PhD scholar Hafiz Ibtesam Ahmad open defense to be held on 14.12.2019 at 10.00 am at Pharmacy Department
مورخہ 06-12-2019
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ فارمیسی کے پی ایچ ڈی سکالر حافظ ابتسام احمد کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس 14دسمبر 2019ء بروز ہفتہ 10:00بجے صبحشعبہ فارمیسی، خواجہ فرید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالرحافظ ابتسام احمد نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "Formulation Development, Characterization and Cosmeceutical Evaluation of Stable Multiple Emulsion Loaded with Smilax China and Sphaeranthus Indicus Plant Exract"،ڈاکٹر حاجی محمد شعیب خان،شعبہ فارمیسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی زیر نگرانی مکمل کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ ڈاؤ، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی، یونیورسٹی آف سندھ، جامشورو اور پروفیسر ڈاکر نثارحسین شاہ، فیکلٹی آف فارمیسی، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالر زکو شرکت کی دعوت عام ہے۔