PhD scholar Aousaf Ahmed open Defense to held on 14.12.2019 at 12.00 noon at Pharmacy Department
مورخہ 06-12-2019
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ فارمیسی کے پی ایچ ڈی سکالر اوصاف احمد کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس 14دسمبر 2019ء بروز ہفتہ 12:00بجے دوپہرشعبہ فارمیسی، خواجہ فرید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر اوصاف احمد نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "Development of Polymeric Nanogels for Transdermal Drug Delivery; In-vitro and In-vivo Evaluation"پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد،ریٹائرڈ پروفیسر شعبہ فارمیسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی زیر نگرانی مکمل کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ ڈاؤ، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی، یونیورسٹی آف سندھ، جامشورو اور ڈاکٹر محمد اقبال، پرنسپل کالج آف فارمیسی، قائد اعظم کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ساہیوال بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالر زکو شرکت کی دعوت عام ہے۔