PhD open defeses at Arabic Department Mr. Abid ur Rehman and Mr. Muhammad Ubaidullah.
پی آر او نمبر225/19، مورخہ 05-12-2019
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ عربی کے پی ایچ ڈی سکالرزعابد الرحمن اور محمد عبید اللہ کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس 05دسمبر 2019ء بروز جمعہ 10:00بجے صبح کانفرنس روم، فیکلٹی آف اسلامک لرننگ بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ سکالرعابد الرحمن نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "اللغتہ العربیتہ و تطور ھا فی بہاولپور" اورسکالر محمد عبیداللہ نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "الوطنیتہ فی شعر احمد شوقی و احمد ندیم القاسمی(دراستہ مقارنتہ)" پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ پروفیسر ڈاکٹرعبدالشہید نعمانی،سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس، کراچی یونیورسٹی کراچی اور پروفیسر ڈاکٹر ابوذر خلیل شعبہ عربی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالر زکو شرکت کی دعوت عام ہے۔