PhD scholar Muhammad Akram open defense at Physics Department
پی آر او نمبر 109/20،مورخہ17جون 2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ فزکس کے پی ایچ ڈی سکالرمحمد اکرم کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس19جون 2020ء 10:00بجے صبح شعبہ فزکس بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "Validation of Dose Distribution in three Dimensional Conform al Radiation Therapy" پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار،چیئرمین شعبہ فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ڈاکٹر محمد ارشد جاوید اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ بیسک سائنسز یو ای ٹی ٹیکسلا اور ڈاکٹر فیاض حسین اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ فزکس بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اس موقع پر بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالر زکو شرکت کی دعوت عام ہے۔