About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Press Release(Former Test Cricketer Shahid Khan Afridi Visit IUB)

PRO No. 189/19

Dated 24-10-2019

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur 

 

Former Test Cricketer Shahid Khan Afridi has said that the Islamia University of Bahawalpur has marvelous contribution in promotion of education in the region. This university has immense talent which strengthens our belief in bright future of the nation. He expressed these views during a seminar to promote education for girls in the auditorium of the Islamia University of Bahawalpur. He thanked Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor for organizing a big gathering of faculty members and students and providing him opportunity to interact with them. Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor welcomed him at the University and said that huge intake of 8 thousand students in the university recently has clearly shown the popularity of the institution. Recently, steps have been taken to expand the university to facilitate people of the region including launching of new market oriented academic programs and initiatives to maximize the utilization of infrastructure benefiting both faculty and students. Earlier, Shahid Khan Afridi called on the Vice Chancellor at his office and briefed him about his educational campaign in Southern Punjab. On this occasion, promotion of sports activities were also discussed to harness talent of students.

Shahif Khan Afridi Visit Eng 2

Shahif Khan Afridi Visit Eng 1

پی آر او نمبر189/19، مورخہ 24-10-2019

پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

نامور کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ طلبہ وطالبات قوم کا مستقبل ہیں، اُن سے مخاطب ہو کر بے حد مسرت محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج یونیورسٹی آڈیٹوریم میں اساتذہ اور طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے شاہد خان آفریدی کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں خوش آمدید کہتے ہوئے فروغ تعلیم خاص طور پر بچیوں کی تعلیم کے لیے اُن کی آگاہی مہم کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور خطے میں تدریس اور تحقیق کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ حال ہی میں 8ہزار طلباء نے یونیورسٹی کے مختلف پروگراموں میں داخلہ لیا ہے جو اس یونیورسٹی کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ جامعہ میں طلباء کی نصف سے زائد تعداد طالبات پر مشتمل ہے جو اس علاقے کی علم دوستی کی علامت ہے۔ خطہئ بہاول پور عظیم تہذیبی ورثے اور روایات کا امین ہے جہاں ہمیشہ تعلیم کو اولیت حاصل رہی ہے۔ حال ہی میں یونیورسٹی میں تدریس اور تحقیق میں وسعت دینے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ان اقدامات کا مقصد جامعہ کو دنیا کی ٹاپ 100جامعات میں شامل کرنا ہے۔ اس موقع پر فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات کو روڈ ٹو ایجوکیشن، تعلیم ہو گی عام، ہر بیٹی کے نام پروگرام کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ قبلِ ازیں شاہد خان آفریدی نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور اُنہیں جنوبی پنجاب میں تعلیم کی ترقی کے لیے اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور میں جاری تعلیمی سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

Shahif Khan Afridi Visit 1

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.