
Worthy Vice Chancellor's message on the 82nd death anniversary of Dr. Allam Muhammad Iqbal
پی آر او نمبر 59/20،مورخہ21اپریل2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور( ) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورنے کہا ہے کہ حضرت علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے مجدد اسلام تھے۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے نہ صرف برصغیر بلکہ پوری د نیا میں سوئی ہو مسلم امہ جگانے کی کوشش کی۔ اس بات کا اظہار وائس چانسلر نے حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے82ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری میں ہی وہ پیغام تھا جس کے ذریعے مسلمانان ہند پاکستان کے مطالبے پر متحد ہوئے اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں یہ مملکت خدادِ پاکستان حاصل کی گئی۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے خواب کی تعبیر کو پانے اور اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہمیں اقبال کی شاعری کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے۔ جو فلسفہ خودی انہوں نے پیش کیا تھا اس کی آج کے دور میں اہمیت بہت بڑھ چکی ہے۔عالمی مسابقت کے اس دور میں اپنے ملک کو دیگر قوم کے شابہ بشانہ کھڑا کرنے کے لیے اپنے جوانوں کو علامہ اقبال کے فلسفہ خودی سے آشنا کرنا چاہیے۔ حضرت علامہ محمد اقبال نے تعلیم کی افادیت پر بہت زور دیا تھا آج اس امر کی ضرورت ہے کہ جامعات ان کی شاعری سے رہنما ئی حاصل کرتے ہوئے نوجوانوں کی ان خطوط پر تربیت کریں تاکہ وہ مستقبل کے شاہین اور لیڈر بن سکیں۔
