Extension in the period of Daily Wage Appointment(s)
پی آر او نمبر 57/20،مورخہ15اپریل2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور( ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے 157ڈیلی ویجز ملازمین کو ملازمت میں تین ماہ کی توسیع دے دی گئی۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی ہدایت پر یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ کووڈ 19سے پیدا شدہ صورتحال اور لاک ڈاؤن ک باعث دیہاڑی دار ملازمین کی مشکلات سے آگاہ ہے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق ایسے ملازمین کو گزشتہ ماہ تنخواہ بھی اداکردی گئی تھی اور اب ملازمت میں بھی توسیع دیدی ہے۔ ان مشکل حالات میں جامعہ کسی ملازم کو بھی بے روزگار نہیں ہونے دیگی - وائس چانسلر نے پارٹ ٹائم اساتذہ کو بھی بروقت ادائیگیوں کے احکامات دئیے ہیں۔