Upcoming Events

IUB Press Release

پی آر او نمبر66/20، مورخہ 20-03-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ ایجوکیشن کی پی ایچ ڈی سکالر شہلا انجم کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس 6مارچ 2020ء بروزجمعہ 10:00بجے صبح  شعبہ ایجوکیشن  بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالرشہلا انجم نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "A Study of Relationship between Reading interests and Academic Achievement of Students at Secondary School Level" پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین، چیئر مین شعبہ ایجوکیشن، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ ڈاکٹرخالد خورشید چیئرمین شعبہ ایجوکیشن بہا ء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور پروفیسر ڈاکٹرثمینہ ملک شعبہ ایجوکیشن انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد اس موقع پر بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالر زکو شرکت کی دعوت عام ہے۔