About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

IUB Press Release (PITB has established a state of the art computer laboratory to train

PRO No. 46/2020

Dated 13.2.2020

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

 

Punjab Information Technology Board has established a  state of the art computer laboratory  to train 100 students under E Rozgar Program. The e Rozgar  Center was inaugurated by Samiullah Chaudhary,  Ministry Food Punjab during a grand ceremony at Baghdad ul Jadeed Campus. Engr Prof Dr Athar Mahboob Vice Chancellor,  Islamia University of Bahawalpur,  Director General Information Technology Board Punjab Sajid Latif were also present on this occasion. The Provincial Minister said that present government under the leadership of Prime Minister Imran Khan is keen to equip youth with the latest knowledge to compete globally. As many as 40 e Rozgar Centers have been setup across the Punjab in 36 districts.Engr Prof Dr Athar Mahboob Vice Chancellor in his address said that Punjab   Information Technology Board has agreed to establish 4 e Rozgar centres in four Campuses including Abbasia campus and two sub campuses in Bahawalnagar and Rahim Yar Khan. Each centre has capacity to train 100 students at a time having an attached business incubation centre to encourage business start ups. These labs will also facilitate university students providing opportunity to have practical knowledge. Director IT Islamia University of Bahawalpur Rizwan Majeed, Ahmad Islam Senior Manager ERozgar , faculty and students were present in large number.

ERozgar english

پی آر او نمبر46/20، مورخہ 13-02-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ علم پر مبنی معشیت کے اس دور میں علوم وفنون سیکھنے اور روزگار کے طریقے بدل گئے ہیں ہمارے نوجوان خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جدید خطوط پر ان کی تربیت کرکے انہیں بہترین افرادی قوت میں بدلا جائے۔ حکومت اس چیلنج سے بخوبی آگاہ ہے اور ای روزگار جیسی مفید سکیم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے ذریعے اب تک سینکڑوں نوجوانوں کو با عزت روزگار ملا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم سے لیس یہ نوجوان ملکی اور غیر ملکی جاب مارکیٹ میں بے پناہ پذیرائی حاصل کررہے ہیں۔صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں ای روز گار سکیم کے تحت منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں جدید ترین ای روز گار مراکز کا افتتاح کیا گیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لیے مختلف پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت صوبے بھر میں 40ای روزگار مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 30فعال کردئیے گئے ہیں۔ یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ ان مراکز میں 52فیصد تعداد طالبات کی ہے۔یہ مراکز 36اضلاع میں نوجوانوں کو فنی تربیت اور روزگار کا بہترین موقع فراہم کریں گے۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ جامعہ میں انتہائی مختصر عرصے میں ای روزگار لیبارٹری قائم کی گئی ہے جس کے ساتھ ایک بزنس انکیوبیشن سنٹر بھی قائم کیاگیا ہے تاکہ سٹاراپ آئیڈیاز کی حوصلہ افزائی ہو۔حکومت پنجاب نے جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی خصوصی دلچسپی اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے عباسیہ کیمپس، بہاول نگر کیمپس اور رحیم یار خان کیمپس میں بھی ای روزگار لیبارٹری قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ای مرکز کی گنجائش 100طلبہ وطالبات ہوگی۔ یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات بھی ان لیبارٹریوں سے مستفید ہوسکیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ساجد لطیف نے اپنے خطاب میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے جانب سے ای روز گار مرکز کے قیام میں خصوصی تعاون پر شکریہ اداکیا۔ انہو ں نے کہا کہ بہاول پور کے نوجوانوں کے لیے بہترین موقع ہے کہ تین مختلف شعبوں میں مہیا تین ماہ کی ٹریننگ سے مستفید ہوسکتے ہیں  اس سے قبل وائس چانسلر اور صوبائی وزیر ای روزگار مرکز اسلامیہ یوینورسٹی بہاول پور پہنچے تو ڈائریکٹر آئی ٹی و فوکل پرسن رضوان مجید اور احمد اسلام سینئر پروگرام منیجر نے ان کااستقبال کیا اور ای روزگار مرکز سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے زیر تربیت طلبہ وطالبات سے تبادلہ خیال بھی کیا۔

ERozgar 2

ERozgar 1

© 2025 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.