About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

IUB Press Release (National Agricultural Education Accreditation Council Delegation visits IUB)

PR. No. 244/19

Dated 23/12/2019
Public Relations Office,

The Islamia University of Bahawalpur

The Accreditation Inspection Committee of National Agriculture Education Accreditation Council, Higher Education Commission (HEC), visited the University College of Agriculture and Environmental Science, the Islamia University of Bahawalpur.  The visit was aimed to evaluate Department of Soil Science and Department of Forestry Range and Wildlife Management.  Engr. Prof. Dr. Athar Mehboob, Vice Chancellor briefed the delegation on-going developmental projects at University College of Agriculture and Environmental Science. Prof. Dr. Ishtiaq Ahmad Rajwana, Chairperson, NAEAC / Pro-Vice Chancellor MNS-University of Agriculture, Multan explained the objectives and achievements of the council.  The team comprised of Prof. Dr. Ishtiaq Ahmad Rajwana, Prof. Dr. Muhammad Abid Kharal, Dr. Jam Niaz Ahmad, Prof. Dr. Muhammad Zubair and Prof. Dr. Din Muhammad Zahid. Prof. Dr. Moazzam Jamil, Principal University College of Agriculture and Environmental Science and Prof. Dr. Tanveer Hussain Khan, Chairman, Forestry Range and Wildlife Management presented their respective departments to the subject expert. The experts evaluated the two departments on the basis of standard TORs and checked infrastructure, laboratories, class-rooms, experimental area, hostel facilities, medical facilities and sports facilities. The team also interacted with faculty members and students of various sessions. The team appreciated academics and supporting facilities and hoped that development with good pace will be continued in future.

HEC Delegation

پی آر او نمبر244/19، مورخہ 23-12-2019
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے کہا ہے کہ زرعی کالج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور زراعت کی تدریس کے ساتھ ساتھ تحقیقی میدان میں بھی نمایاں کردار کا حامل ہے۔کالج میں کپاس اور دیگر اہم فصلوں پر ہونے والی تحقیقات سے زرعی معیشت کو فائدہ ہوا ہے اور پنجاب بھر میں 45فیصد رقبے پر جامعہ کی دریافت شدہ کاٹن کی اقسام کاشت ہو رہی ہیں۔ کوالیفائیڈ فیکلٹی، لیبارٹری کی جدید سہولیات اور فیلڈ ورک کے لیے زرعی فارم کی سہولت کے باعث کالج میں تعلیم کا معیار بہت بلند ہے اور اس میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار اہائر ایجوکیشن کمیشن کی نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ وفد نے کالج آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمینٹل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے دوروزہ دورے کے دوران شعبہ سوائل سائنسز اور شعبہ فارسٹری رینج اور وائلڈ لائف مینجمنٹ کی سہولیات اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ حال ہی میں کالج میں سوائل سائنسز کی جدید لیبارٹری قائم کی گئی ہے جو تھور زدہ زمینوں سے متعلق کسانوں کی رہنمائی کرے گی۔ وفد کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ، چیئر پرسن ایکریڈیٹیشن کونسل اور پرو وائس چانسلر ایم این ایس ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان نے اپنے دورے اور دونوں شعبہ جات کے جائزے کے بعد وائس چانسلر کو اپنے تاثرات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کالج کے تعلیمی معیار اور تحقیقی سرگرمیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ترقی اور بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ وفد میں پروفیسر ڈاکٹر عابد کھرل کنویئنر، ڈاکٹر جام نیاز، ممبر، پروفیسر داکٹر محمد زبیر کنوینر اور پروفیسر ڈاکٹر دین محمد زاہد ممبر شامل تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، پرنسپل کالج آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمینٹل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین چیئر مین شعبہ فارسٹری نے اپنے شعبہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے اپنے دورے کے دوران کلاس رومز، لیبارٹریوں، زرعی فارم، ہاسٹلز، میڈیکل اور سپورٹس سہولیات کا جائزہ لیا اور فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات سے ملاقات کی۔ 

Accreditation Council Delegation of HEC

© 2025 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.