
The Islamia University of Bahawalpur in collaboration with Hepatitis Control Program Govt. of the Punjab has launched a campaign to make country’s first hepatitis free university.
PR. No. 232/19Dated 10/12/2019
Public Relations Office,
The Islamia University ofBahawalpur
The Islamia University of Bahawalpurin collaboration with Hepatitis Control Program Govt. of the Punjab has launcheda campaign to make country’s first hepatitis free university. This wasannounced by Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor during a seminarheld at Main Auditorium this morning. He said that as many as 30 thousandpersons including faculty, employees and students will be screened forhepatitis and provided treatment. A mega camp will be setup during 30 December2019 to 10 January 2020 to screen faculty and students at Baghdad ul JadeedCampus. District Health Authority Bahawalpur is making special arrangements withuniversity management for the successful conduct of the campaign. This campaignhas been launched in line with the vision of the Prime Minister and ChiefMinister Punjab to provide healthy environment to the people leading towards aprosperous nation. Prof. Dr. Naveed Akhtar, Prof. Dr. Qazi Masroor, Dr.Aurangzaib, focal person of Govt. of the Punjab Hepatitis Program also spoke onthis occasion.
پی آر او نمبر232/19، مورخہ 10-12-2019
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکو ملک کی پہلی ہیپاٹائٹس فری یونیورسٹی بنایا جائے گا۔ جامعہ اسلامیہ اور ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام حکومت پنجاب 30دسمبر2019سے 10جنوری 2020تک یونیورسٹی میں ہیپاٹائٹس کی سکریننگ اور علاج کی بہت بڑی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ اس مہم سے30ہزار افراد مستفید ہوں گے جن میں طلبہ وطالبات، اساتذہ، ملازمین اور اُن کے قریبی عزیز شامل ہیں۔ اس بات کا اظہار انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے بغداد الجدید کیمپس میں اس مہم سے متعلق آگاہی سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق جامعات میں صحت افزاء ماحول کے لیے اس مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اس مہم کی خصوصی نگرانی کر رہے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور کے اشتراک سے خصوصی ٹیم بنائی گئی ہے جو اس میگا پراجیکٹ پر احسن انداز سے عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یہ محض ایک آغاز ہے۔ اس کے بعد دوسرے خطرناک امراض کے خاتمے کے لیے بھی اِسی جوش وجذبے سے سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے۔اِسی طرح اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور صحتِ عامہ کے مختلف شعبوں میں تعلیمی پروگراموں کا بھی آغاز کر رہی ہے۔ انہوں نے طلبہ وطابات سے کہا کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ایک صحت مند اور توانا معاشرے کی بنیاد بنیں۔ سیمینار میں ڈاکٹر اورنگزیب فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے ہیپاٹائٹس پروگرام، ڈاکٹر امتیاز اورڈاکٹر فضل محمود نے بھی خصوصی شرکت کی۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ہیپاٹائٹس کنٹرول ویک پروگرام کے فوکل پرسن ڈین فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے یونیورسٹی میں جاری مہم کے انتظامات اور حکومتی اِداروں سے اشتراک کے حوالے سے گفتگو کی۔ پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں منظم طریقے سے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کا آغاز انتہائی خوش آئند امر ہے اور دیگر اِداروں کے لیے قابلِ تقلید بھی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر شہباز احمد قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ زندگی کی اہمیت اور حفاظت سب کاموں پر مقدم ہے اور ہیپاٹائٹس جیسے موذی امرا ض سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ پرہیز اور حفاظتی اقدامات پر توجہ دی جائے۔ ڈاکٹر سجاد سرور نے کہا کہ پنجاب میں ہر دسویں فرد کو ہیپاٹائٹس کا مرض لاحق ہے۔یہی وجہ ہے کہ حکومت نے اسکے خاتمے کے لیے بہت بڑی مہم کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ہیپاٹائٹس کی علامات، علاج اور احتیاطی تدابیر سے متعلق تفصیلی لیکچر دیا۔ سیمینار کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر اصف رانجھا نے انجام دئیے۔
