
The three day selection board meeting of the Islamia University of Bahawalpur was held at Abbasia Campus.
PRO No. 220/19
Dated 02-12-2019
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
The three day selection board meeting of the Islamia University of Bahawalpur was held at Abbasia Campus. Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor presided the meeting while members included Dr. Shehzad Qaiser, Retd. Federal Secretary, Prof. Dr. Hameed Raza Siddiqui relevant departmental heads and subject experts. The board interviewed candidates for vacant posts of Assistant Professor at Departments of Pharmacy, Management Sciences, BEMS, BHMS, Live Stock Managements and administrative posts for the positions of Registrar, Controller, Director IT and other vacancies.

پی آراونمبر220/19مورخہ 02.12.2019
پبلک ریلیشنز آفس،دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سلیکشن بورڈ کا تین روزہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس کی صدارت انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلرنے کی اور ممبران میں ڈاکٹر شہزاد قیصر، فیڈرل سیکریٹری (ر)، پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، ڈینز، متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان، مختلف جامعات سے آئے ہوئے ماہرین مضامین اور قائم مقام رجسٹرار شہزاد علی گل شریک ہوئے۔ اجلاس میں شعبہ بی ای ایم ایس، بی ایچ ایم ایس، فارمیسی، لائیو سٹاک پروڈکشن اینڈ مینجمنٹ اور شعبہ مینجمنٹ سائنسز میں اسسٹنٹ پروفیسر کی آسامیوں کے لیے انٹرویو لیے گئے۔ شعبہ ریاضی میں ایسوسی ایٹ پروفیسراور شعبہ فزکس کے دو ٹینور ٹریک ایسوسی ایٹ پروفیسر کی ترقی کے لیے بھی انٹر ویو ہوئے۔ اس کے علاوہ ایڈمنسٹریشن کی آسامیوں رجسٹرار، کنٹرولر، ڈائریکٹر آئی ٹی اور ایڈیشنل خزانہ دار کے لیے بھی امیدواروں سے انٹرویو لیے گئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ وائس چانسلر کے دور میں 28پروفیسر ز، 51ایسوسی ایٹ پروفیسر، 52اسسٹنٹ پروفیسر اور 4لیکچررزکی تعیناتی کی جاچکی ہے۔ یہ اقدام یونیورسٹی میں تدریس وتحقیق میں اضافے اور معیار کی بہتری میں بے حد معاون ثابت ہوگا۔
