About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB organized a special seminar on Contemporary Meanings of Kalam-i-Iqbal

PRO No. 437/23 dated 21.10.2023
Directorate of Public Relations the Islamia university of Bahawalpur 
A special seminar was organized under the auspices of the Department of Urdu Islamia University of Bahawalpur. Dr. Syed Aamir Sohail, Chairman of Urdu Department presided over the function organized under the title of Contemporary Meaning of Kalam-i-Iqbal. The guest speaker Dr. Taqi Abidi, a well-known researcher, critic and intellectual who came from Canada delivered a keynote address on contemporary significance of Kalam-e-Iqbal. Dr. Taqi Abidi said that for the understanding of Iqbal, the importance of Baqayat-i-Iqbal is the same as that of the popular kalam i Iqbal. He presented many verses and poems from the poetry of Iqbal, reflecting his academic status and his importance in Iqbal studies. Dr Wasif Iqbal Siddiqui conducted the seminar and introduced literary the contribution of Dr Taqi Abidi in detail



پی آر او نمبر 437/23
مؤرخہ 21.10.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
شعبہ اردو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیرِ اہتمام محمد خالد اختر یادگاری خطبہ کے پہلے پڑاؤ کا انعقاد کیا گیا۔ کلام ِاقبال کی عصری معنویت کے عنوان سے منعقد کی گئی اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر سید عامر سہیل، صدرِ شعبہ اردو نے کی۔ اس تقریب کے مہمان ِخصوصی کینڈا سے تشریف لائے معروف محقق، نقاد اور دانشور ڈاکٹر تقی عابدی تھے۔ تقریب کی نقابت کے فرائض ڈاکٹر واصف اقبال صدیقی نے انجام  دیے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی مدون ِ’’با قیات ِاقبال‘‘ ڈاکٹر تقی عابدی نے ’’کلام ِاقبال کی عصری معنویت (متداو ل کلام اور باقیات کے تناظر میں )‘‘ کے عنوان سے کلیدی  خطبہ  پیش کیا۔  ڈاکٹر تقی عابدی نے اقبال شناسی کے حوالے سے اپنے علمی  نکات پیش کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ تفہیم ِاقبال کے لیے باقیات ِ  اقبال کی اہمیت بھی اسی قدر ہے جتنی متداول کلام کی۔ انھوں نے باقیات ِاقبال  میں سے کئی منظومات اور اشعار پیش کرکے اُن کی علمی حیثیت اور اقبال شناسی میں اُن کی اہمیت کو آئینہ کیا۔ خطبے کے اختتام پر سوال و جواب کا  بھر پور سیشن منعقد ہوا جس میں اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور حصہ لیا۔ تقریب کے اختتام پر چیئر مین شعبہ اردو ڈاکٹر سید عامر سہیل نے سیمینار کے عنوان پر چند اہم نکات پیش کیے بعد ازاں شعبے کے طلبہ اور اساتذہ کی طرف سے مہمانِ خصوصی اور دیگر شرکا کا شکریہ ادا کیا۔


kalam iqbal urdu

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.