About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB organized a series of celebrations on the occasion of Iqbal Day

پی آر او نمبر572/21، مورخہ06.10.2021 
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ فارسی، اسلامیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام یوم اقبال کی مناسبت سے سلسلہ تقریبات کا آغاز
شعبہ زبان و ادبیات فارسی،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب (تمغہ امتیاز)کی زیر سرپرستی یوم اقبال کی مناسبت سے تقریبات کے ایک سلسلے کا اہتمام کیا ہے۔جس میں دو روزہ آن لائن کانفرنس، ایک روزہ خصوصی لیکچر، کلام اقبال کے ترنم اورتحت اللفظ کے مقابلے، تقریری مقابلے اور مجموعہ مقالات کی اشاعت شامل ہیں۔ اس سلسلہ تقریبات کا آغاز  ۲۱،۱۱ اکتوبر کو دو روزہ قومی آن لائن نفرنس کے انعقاد سے کیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی کا اعزاز ہے کہ اس کانفرنس میں ملک کے ممتازماہرین اقبالیات:ڈاکٹر اکرم شاہ اکرام، ڈاکٹر خورشید رضوی،ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، ڈاکٹر ایوب صابر، ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا،ڈاکٹر تحسین فراقی،ڈاکٹر وحید الزمان طارق، ڈاکٹر سلیم مظہر، ڈاکٹر معین نظامی، ڈاکٹر اقبال شاہد، ڈاکٹر شاہد اقبال کامران،ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، ڈاکٹر عبدالروف رفیقی،ڈاکٹر شفیق احمد، ڈاکٹر روزینہ انجم اور دیگر نامور اساتذہ کرام اپنے مقالات پیش کریں گے۔کانفرنس کا انعقاد یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس ہال میں کیا جائے گا،جہاں شعبہ فارسی اور ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو، محبان اقبال کو خوش آمدید کہیں گے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب بذات خود محب اقبال ہیں اور فکرِ اقبال سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں،لہذا ان کی زیر سرپرستی یہ کانفرنس،اسلامیہ یونیورسٹی کی جانب سے اقبال شناسی کے ضمن میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گی۔

WhatsApp Image 2021-10-06 at 5.05.55 PM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.