About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB organized a bilingual debate competition on the occasion of Kashmir Solidarity Day 2024

پی آر او نمبر 43/24
مؤرخہ 05.02.2024
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
ڈیبیٹنگ سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام یوم کشمیر کی مناسبت سے ایک دو لسانی مباحثہ مقابلہ منعقد کیا۔ ججز کے پینل میں ڈاکٹر نعیم نبی اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ اردو، ایس ای کالج بہاولپور، ڈاکٹر عاصم ثقلین ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اردو، ایس ای کالج بہاولپور ،  زاہد علی خان چیف ایڈیٹر اتفاق رائے پبلیکیشنز  اور سلیم الرشید پروفیسر، انگلش صادق پبلک سکول شامل تھے۔ اردو کیٹیگری میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی عروج شاہد نے پہلی، پبلک ایڈمنسٹریشن کے مخدوم سید حسن شاہ نے دوسری اور شعبہ تعلیم کے شوکت ملک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔  انگلش کیٹیگری میں کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ کی لیلیٰ کائنات نے ونر جبکہ ڈی پی ٹی کی مناہل فاطمہ نے رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر محمد عدنان بخاری نےپوزیشن ہولڈرز کو اسناد پیش کیں۔  ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے مشیر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ندیم نے ججز اور اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا چیئرمین شعبہ میڈیا سٹڈیز اور پروفیسر ڈاکٹر رمضان طاہر شعبہ اردو کا شکریہ ادا کیا۔

 

billingual competition at KSD 2024

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.