About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Literary Society hosted a reception

PRO No. 168/PR
Date: 10/04/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur

Literary Society of the Islamia University hosted a reception on the nominations of Mr. Rizwan Majeed as Director Student Affairs and Dr. Azhar Hussain as Director Alumni. At the function, the president of IUB Literary Society Tariq Aziz Baloch gave a detailed briefing on the previous performance of the society. Advisor Islamia University Literary Society Dr. Ismat Durrani while addressing the gathering congratulated Dr. Azhar Hussain and Rizwan Majeed on their nominations as Directors. Addressing the function, Dr. Azhar Hussain said that this, of course, includes the guidance of the members of the Advisory Board and the hard work of the Cabinet members day and night. The Literary Society has never disappointed us. He expressed satisfaction over the excellent performance of the society. Guest of Honor Director Student Affairs Rizwan Majeed in his speech thanked the society and said that it is welcome that the Literary Society has become a personality building society. The Directorate of Student Affairs values the services of the Literary Society. Soon we will also be introducing the Society Portal. Dr. Ramzan Tahir, Advisor, thanked the guests and delivered concluding remarks. The guests were presented bouquets of flowers and copies of the Holy Quran by the society.

WhatsApp Image 2021-04-10 at 11.20.40 AM (3)

پی آر او نمبر 168/21،مورخہ10/04/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور لٹریری سوسائٹی نے جناب رضوان مجید کی بطور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرسٹوڈنٹس افئیرز ڈاکٹر اظہر حسین کی بحیثیت ڈائریکٹر ایلومینائی تعیناتی پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت ایگزیکٹو ممبر سوسائٹی محمد ایوب نے حاصل کی اور سیکریٹری مالیات سوسائٹی حافظ محمد مہتاب نے بحضور سرور کونین ہدیہ نعت پیش کیا۔ نظامت کے فرائض ایگزیکٹو ممبر سوسائٹی ہذا بشریٰ ایوب نے انجام دیے۔تقریب میں صدر آئی یو بی لٹریری سوسائٹی طارق عزیز بلوچ نے سوسائٹی کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈوائزر اسلامیہ یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی ڈاکٹر عصمت درانی نے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کی طرف سے ڈاکٹر اظہر حسین اور رضوان مجید کو بطور ڈائریکٹرز تقرریوں پر مبارک باد پیش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اظہر حسین نے کہا کہ آئی یو بی لٹریری سوسائٹی آج جس مقام پر ہے اس میں بلاشبہ ایڈوائزری بورڈ کے ممبران کی رہنمائی اور کابینہ اراکین کی شب و روز کی محنت شامل ہے۔لٹریری سوسائٹی نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا۔ انھوں نے سوسائٹی کی بہترین کاکردگی پر  اطمینان کا اظہار کیا۔ مہمان اعزاز ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرزرضوان مجید نے اپنے اظہار خیال میں سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ لٹریری سوسائٹی ایک شخصیت ساز سوسائٹی بن گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز لٹریری سو سائٹی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔بہت جلد ہم سوسائٹیز کا پورٹل بھی متعارف کریں گے۔ کو ایڈ وائزر ڈاکٹر رمضان طاہر نے  مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اختتامی کلمات پیش کیے۔ مہمانوں کو سوسائٹی کی طرف سے پھولوں کے گلدستے اور قرآن پاک کے نسخے بطور تحفہ پیش کیے گئے۔

WhatsApp Image 2021-04-10 at 11.20.40 AM (2)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.